![]() |
Imam Ali Quotes |
حضرت علی علیہ سلام نے فرمایا:
صبر کرو مقصد تک پہنچ جاؤ گے | کبھی نہ گرنا کمال نہیں مگر گر کے سنبھل جانا کمال ہے | جو اللہ تعالی کے دیے ہوۓ رزق کو کافی سمجھے، وہ زندگی میں کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں ہوسکتا.
صبر دل ہلا دینے والی مصیبتوں کو آسان بنا دیتا ہے | جب تمہارے پاس رزق تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو، تو فورا سمجھ جانا، کہ یہ کسی کا حق ہے، جو تمہارے پاس اس کی امانت ہے.
زندگی میں تین چیزوں کا خاص خیال رکھو:
ایک_اعتبار.
دوسرا_وعدے کا.
تیسرا_رشتوں کا.
کیونکے جب ان میں سے کوئی چیز ٹوٹتی ہے، تو آواز نہیں کرتی.
حضرت علی علیہ سلام نے فرمایا:
بہت سے انسان ایسے ہیں، جنہیں زبان نے موت کے گھاٹ اتارا ہے | نیکی پر غرور کرنا، نیکی کا اجر ضائع کر دیتا ہے | تمہاری عورتوں میں سب سے بہترین وہ ہے، جو اپنے کردار میں پاک دامن اور اپنے شوہر کو حد درجہ پسند کرنے والی ہو.
ایک زمانہ ایسا بھی آۓ گا، کہ لوگ اپنے رب کو بھول جائیں گے، لباس بہت قیمتی پہن کر بازار میں اکڑ اکڑ کر چلیں گے، اور اس بات سے بے خبر ہونگے، اس بازار میں انکا کفن بھی موجود ہے | تجھے تیری اوقات کا اس دن پتہ چلے گا، اے انسان جب لوگ تجھ پہ میڑی دال کر ہاتھ بھی تجھ پہ جھاڑیں گے.
جو شخص تمہاری خوشی چاہے، اس کا اداس ہونا تمہارے لیے فکر کی بات ہے | اس شخص میں ہر گز دلچسپی نہ لو، جو تم سے دوری اختیار کرتا ہو.
حضرت علی علیہ سلام نے فرمایا:
جاہل کے سامنے عقل کی بات مت کرو کیونکے پہلے وہ بحث کرے گا پھر اپنی ہار دیکھ کر دشمن بن جاۓ گا | لوگوں سے اس طرح گھل مل جاؤ کہ اگر مر جاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر کہیں چلے جاؤ تو تمہارے آنے کے منتظر رہیں | اگر تم بادشاہ ہو تب بھی اپنے والد اور استاد کی تعظیم کے لیۓ کڑھے ہو جاؤ.
خوش آمد اور تعریف کی لالچ ، شیطان کے دونہایت مظبوط داؤ ہیں | جب کسی کو کسی سے رشتہ ختم کرنا ہو تو سب سے پہلے وہ اپنی زبان کی مٹھاس ختم کرتا ہے | جب طاقت زیادہ ہو جاتی ہے ، تو خواہشیں کم ہو جاتی ہیں | ہر شخص کا غم اس کی ہمت کے مطابق ہوتا ہے | لوگوں سے بے وجہ بحث نہ کرو ، تمہاری آبروعزت ختم ہوجاۓ گی.
کسی کے برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہو جاتے ہیں نہ اچھے کیونکے زبان سے شخص خود کا ظرف دکھا سکتا ہے دوسرے کا عکس نہیں | اگر خوش رہنا ہے تو دو چیزیں بھول جاؤ ، وہ برا سلوک جو کسی نے تمہارے ساتھ کیا اور وہ اچھا عمل جو تم نے کسی کے ساتھ کیا | مصیبت میں ہو تو کبھی یہ نہ سوچو کہ کون سا دوست کام آۓ گا بلکہ یہ سوچو کہ اب کون سا دوست چھوڑ کر جاۓ گا | لوگ کہتے ہیں ساری مصیبتیں اس منحوس کی وجہ سے آتی ہیں ، مصیبت کی اصل وجہ فلان ہے مگر.
اللہ تعالی فرماتا ہے:
اور تمہیں جو مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتوں کے گناہوں کا بدلہ ہے ، کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی.
Post a Comment